ہمارا کاروباری ضابطہ (ادویات)

vہمارے جملہ کاروبار میں بفضلہ تعالی اسلامی دیانت داری ملحوظ رکھی جاتی ہے۔

vخط کتابت اور طبی مشورہ کے وقت خوشخط اردویا انگریزی میں اپنا نام اور مکمل پتہ(مکان/دکان نمبر، حوالہ، گلی، محلہ،ڈاکخانہ،تحصیل و ضلع) اورفوری رابطہ کیلئے موبائل ، لینڈ لائن فون نمبر یا ای میل لکھنا نہ بھولیے۔

vطبی مشورہ طلب فرماتے وقت مرض کی ابتدا،موجودہ کیفیت ،سابقہ علاج اور زیر استعمال ادویہ ،پرہیزو احتیاطیں واضح تحریر فرمائیے۔ مشورے کے ساتھ اگرتجویز کردہ ادویہ منگوانا مقصود ہوں تو مطلوبہ مقدار یا مدت (ایک ماہ/پندرہ روز) کی وضاحت کیجئے۔ زیرنظر نرخنامہ کے مطابق یا اندازاًمالیت کا بھی ذکر کر نابہتر ہوگا۔ہماری مجوزہ ادویہ دوبارہ منگوانے کی ضرورت محسوس ہو توسابقہ نسخہ یا بل ارسال کریں اور دواؤں کے پیداشدہ نتائج کا ذکر ضرور کریں تاکہ حسب حال ترمیم واضافہ کیا جا سکے۔

vسابقہ نرخنامے منسوخ تصور فرمائیں۔ عموماًسال کے آغاز میں نیانرخنامہ جاری ہوتا ہے لیکن مفردات کی قیمتوں میں تغیر کے باعث دوران سال بھی ادویہ کے نرخوں میں تبدیلی ممکن ہے ،ادارہ یہ اختیار انتہائی مجبوری میں استعمال کرے گا۔ اس سلسلے میں ہم پر اعتماد فرمائیں یا بذریعہ فون/خط قیمتوں کی تصدیق کر لیں۔ آپکی فرمائش روانہ کرتے وقت نافذالعمل نرخنامے پر درج شدہ قیمت ہی درست تصور کی جائیگی۔دریافت طلب امورفرمائش سے پہلے طے فرمائیں۔درج ذیل شرائط میں دوران سال ترامیم و اضافہ ممکن ہے۔

vتعمیل فرمائش کے وقت اگرکوئی مطلوبہ دوااتفاقاً نایاب یاکم یاب ہو تو ادارہ کو بقایا ادویہ روانہ کرنے کا اختیار ہوگا۔نیز اظہار وجوہ کے بغیرادارہ کسی فرمائش کو کلی یا جزوی طور پر منسوخ کرنے کا مجاز ہوگا۔ادویہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فروخت شدہ ادویہ واپس یا تبدیل نہ کی جائیں گی۔ان شاء اللہ غلطی و سہواور جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

vادویہ بذریعہ وی پی پارسل اور بلٹی ارسال کی جاتی ہیں، ڈاکخرچ اورپیکنگ کے جملہ اخراجات بذمہ خریدار ہوں گے۔پارسل نہایت احتیاط سے پیک کیے جاتے ہیں، ادارہ ترسیل ادویہ کے بعد نقل و حمل کے دوران کمی مال، ٹوٹ پھوٹ اور لیکیج وپیکنگ کی خرابی سے بری الذمہ ہوگا۔ پارسل ملنے کے بعد اگر بل یا ادویہ سے متعلق کوئی شکایت ہو تو براہ کرم طلب شدہ وی پی /بلٹی واپس نہ بھجوائیں،بلکہ مال وصول کرکے بحوالہ بل نمبر اور تاریخ روانگی ادارہ سے رابطہ کریں۔ تاریخ روانگی کے اکیس روز بعدپہنچنے والی شکایات تسلیم نہ کی جائیں گی۔بل کے بغیر ادویہ کی واپسی ادارہ کی صوابدید پر منحصر ہے۔مجاز سٹاف کے دستخط اورادارہ ہذا کی مہر کے بغیرکوئی بل جاری نہیں کیا جاتا۔ یاد رہے کہ ہمارا مقررکردہ کوئی نمائندہ، فرنچائز، برانچ یاسیلز ایجنسی نہیں ہے۔

vعموماًفرمائش وصول ہونے کے بعد تین روز میں پارسل روانہ کر دیا جاتا ہے۔ اندرون ملک ڈاک کی ترسیل کیلئے چار سے سات روز کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔تصدیقیSMSوصول کرنے کیلئے موبائل نمبر لکھوائیے۔ محکمہ ڈاک/کوریئر کی طرف سے تاخیریاگمشدگی کیلئے ہم ذمہ دار نہ ہوں گے۔ بیرون ملک وی پی پارسل نہیں جا سکتا، تاہم آپ ادویات اپنے عزیز و اقارب کے ذریعے سے دستی منگوا سکتے ہیں۔

v200روپے سے کم کی فرمائش بھیجنا بے سود ہو گا، کیونکہ پیکنگ و ڈاک کا کم از کم خرچ بھی 150 روپے ہے۔2000 روپے سے زائد مالیت کی ادویہ منگوانے کیلئے رقم پیشگی ارسال کریں۔ ڈاکخانہ 20کلو سے زائد پارسل قبول نہیں کرتا، ایسی صورت میں ادویہ بذریعہ بلٹی روانہ کی جائیں گی۔ مشروبات اور عرقیات بذریعہ ڈاک نہیں بھیجے جاتے۔

vادویہ جلدی منگوانے کے خواہشمند TCS یا کورئیر کیلئے پیشگی رقم ارسال کریں اورمحکمہ ڈاک کی نسبت معمول سے زائد اخراجات ذہن میں رکھیں۔ TCS کی سہولت فی الحال چھوٹے شہروں اور قصبات کیلئے دستیاب نہیں۔

vپیشگی رقوم بذریعہ(۱)منی آرڈر (۲)ٹیلی نار ایزی پیسہ (۳) آن لائن بذریعہ بنک  ارسال کریں۔ادائیگی بذریعہ چیک قابل قبول نہ ہوگی۔

Bank Account:-

Account Title:-

 

1)Bank-Al Falah

Urwa Waheed Sulemani,  A/C # 0153 100 3065 300,

Choburji Branch, Lahore

 

2)Faysal Bank

Hafiz Ammar Waheed Sulemani, A/C # 0208 006 000 2598,

Choburji Branch, Lahore

 

3)HBL

Idara Matbuaat e Sulemani, A/C # 0136 7900 00 3103,

Urdu Bazar Branch, Lahore

 

4)Standard Chartered Bank

Urwa Waheed Sulemani, A/C # 011 4090 5501,

Rewaz Garden Branch, Lahore

 

vہماری جملہ ادویہ طب یونانی و آیورویدک طریقہ کے مطابق خالصتاًدیسی ونباتاتی اجزاسے تیارکیجاتی ہیں اوریہ کیمیاوی وانگریزی (ایلوپیتھک) مرکبات کے مضر اثرات سے محفوظ ہیں۔(پاکستان کے قانون کیمطابق)انکی فروخت کیلئے کوئی لائسنس درکار نہیں۔ مفردات ودیسی اجزا کے طبعی تغیر کے باعث تمام تراحتیاط کے باوجود ادویہ کے وزن، تعداد یا رنگت اور ذائقے میں سہواً معمولی کمی بیشی ممکن ہے۔ نمایاں فرق کی صورت میں غیر استعمال شدہ سربند ادویہ اور بل کے ہمراہ ادارہ ہذا سے رجوع فرمائیں۔کھلی ادویات کسی صورت واپس نہ ہونگی۔

vادویہ ہمیشہ مستند معالج کے مشورے ،تجویز کردہ مقداراور ہدایات پرہیز و غذا کے مطابق استعمال کریں، دوران علاج مضر اثرات کی صورت میں معالج سے رجوع کریں۔ازالہ مرض کی کوشش معالج کا فرض ہے، طبی مشورہ نہایت ذمہ داری اور پیشہ ورانہ دیانتداری کیساتھ دیا جاتا ہے۔ تاہم شفا دینے والا قادر مطلق ہے۔ادویہ کے کسی قسم کے غلط استعمال/ری ایکشن/سائیڈ ایفکٹس کے باعث جانی ومالی نقصان کا ادارہ، اسکے مالکان، انتظامیہ یا اسٹاف ذمہ دار نہ ہوگا۔ادویہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

vفرمائش کردہ مال کی وصولی خریدار کا اخلاقی فرض ہے۔قصداًعدم وصولی کی صورت میں ادارہ سلیمانی لاہور کی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔نیز ادارہ اور خریدار حضرات کے مابین کسی تنازعہ کی صورت میں تما م معاملات ثالثی کے ذریعے لاہور میں طے کیے جا سکتے ہیں، اس غرض کیلئے ایک ایک ثالث فریقین کو نامزد کرنے کا اختیار ہو گا،یہ دونوں ثالث باہمی مشورے سے ایک تیسرے ثالث کا انتخاب کریں گے۔یہ ثالثی کمیٹی قران و سنت کی ہدایات کے مطابق اپنا تحریری فیصلہ دے گی اور فریقین اسکو تسلیم کرنے کے پوری طرح پابند ہونگے، ثالثی فیصلے کے خلاف کوئی عدالتی چارہ جوئی نہیں کی جا سکے گی۔

vتاجرانہ شرح رعایت آخری صفحات پر ملاحظہ فرمائیں۔زیر نظر فہر ست میں موجود ادویہ کے علاوہ قرابادینی مرکبات اور دیسی ادویات خصوصی فرمائش پر مناسب قیمت میں کھلی یا آپکی پیکنگ میں تیار کروا کے روانہ کی جاسکتی ہیں تفصیلات کیلئے فون یا خط پررابطہ کریں۔

v

والسلام۔۔۔ منتظمین ادارہ

برائے خط کتابت : ادارہ سلیمانی رحمان مارکیٹ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور،  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

کتب، ادویہ اور مطب کی تازہ ترین معلومات کیلئے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے sulemani.com.pk

معلومات یا ادویہ کی فرمائش کیلئے

شعبہ ترسیل ادویہ

042 3723 2788

042 3736 1408

0312 736 1408

 

امراض کی تشخیص و تجویز و طبی مشورہ کیلئے براہ کرم صبح 10 تاشام 7 بجے کے درمیان رابطہ کیجئے

شعبہ تشخیص و تجویز

034 SULEMANI

034 78536264

0313 7232788

برائے شکایات و تجاویز 

منتظم انتظامی امور

0313 723 2788

Last Updated : Dec 22, 2012