ہمارا کاروباری ضابطہ

 

vہمارے جملہ کاروبار میں بفضلہ عالی اسلامی دیانت داری ملحوظ رکھی جاتی ہے۔درج ذیل شرائط میں دوران سال ترامیم و اضافہ ممکن ہے۔

vخط کتابت کے وقت خوش خط اردو / انگریزی میں اپنا نام اور مکمل پتہ (مکان /دکان نمبر، حوالہ،گلی، محلہ، ڈاکخانہ، تحصیل وضلع) اور فوری رابطہ کیلئے موبائل،لینڈ لائن فون نمبر یا ای میل لکھنا نہ بھولیے۔

vتاخیر،مغالطہ یا بدمزگی سے بچنے کیلئے،بوقت فرمائش کتاب، مصنف اور ناشر کا نام ، زیرنظر نرخنامہ کے مطابق یا اندازاً مالیت اور دیگر شرائط واضح تحریر فرمائیں۔ 

vسابقہ نرخنامے منسوخ تصور فرمائیں۔ عموماًسال کے آغاز میں نئی قیمتوں کیساتھ نرخنامہ جاری ہوتا ہے۔تاہم کتب کی اشاعت دوران سال جاری رہتی ہے۔ کاغذ کی گرانی اور دیگر وجوہات کی بنا پر قیمتوں اور شرح رعایت میں تبدیلی ممکن ہے۔ اس سلسلے میں ہم پر اعتماد فرمائیں یا بذریعہ فون/خط قیمتوں کی تصدیق کر لیں۔روانگی فرمائش کے وقت کتاب پر درج شدہ قیمت ہی درست تصور کی جائیگی۔

vتعمیل فرمائش کے وقت اگرکوئی مطلوبہ کتاب اتفاقاً نایاب یاکم یاب ہو تو ادارہ کو بقایا کتب روانہ کرنے کا اختیار ہوگا۔نیز اظہار وجوہ کے بغیرادارہ کسی فرمائش کو کلی یا جزوی طور پر منسوخ کرنے کا مجاز ہوگا۔دریافت طلب امورفرمائش سے پہلے طے فرمائیں۔ فروخت شدہ کتب واپس یا تبدیل نہ کی جائیں گی۔ان شاء اللہ حساب کی غلطی و سہواور جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ مجاز سٹاف کے دستخط اورادارہ ہذا کی مہر کے بغیرکوئی بل جاری نہیں کیا جاتا۔ یاد رہے کہ پاکستان بھر میں ہماری کوئی برانچ یا فرنچائز نہیں ہے۔نیز ہم اپنے مقررکردہ نمائندوں کے علاوہ کسی سیلز ایجنسی/کتب فروش کی شرائط یا قول و فعل کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

vکتب بذریعہ وی پی پارسل اور بلٹی ارسال کی جاتی ہیں،محصول ڈاک اورپیکنگ کے جملہ اخراجات بذمہ خریدار ہوں گے۔پارسل نہایت احتیاط سے باندھے جاتے ہیں، ادارہ ترسیل کتب کے بعد نقل و حمل کے دوران کمی مال،جلد کی ٹوٹ پھوٹ اورصفحات کی خرابی سے بری الذمہ ہوگا۔ پارسل ملنے کے بعد اگر بل یا کتب سے متعلق کوئی شکایت ہو تو براہ کرم طلب شدہ وی پی /بلٹی واپس نہ بھجوائیں،بلکہ مال وصول کرکے بحوالہ بل نمبر اور تاریخ روانگی ادارہ سے رابطہ کریں۔ تاریخ روانگی کے اکیس روز بعدپہنچنے والی شکایات تسلیم نہ کی جائیں گی۔بل کے بغیر کتب کی واپسی ادارہ کی صوابدید پر منحصر ہے۔

vعموماً تین روز کے اند ر آپکی فرمائش کی تعمیل کر دی جاتی ہے،تاہم اندرون ملک ڈاک کی ترسیل کیلئے چار سے سات روز کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔SMSکے ذریعے پارسل بھیجنے کی تصدیق کیلئے موبائل نمبر لکھوائیے۔ محکمہ ڈاک /کوریئرکی طرف سے تاخیر یا گمشدگی کیلئے ہم ذمہ دار نہ ہوں گے۔ بیرون ملک وی پی پارسل نہیں جا سکتا،اس کیلئے پیشگی رقوم بمع رجسٹرڈ ہوائی ڈاک خرچ کے ارسال کریں، یا اپنے عزیز و اقارب کے ذریعے منگوائیں۔

vکتب جلدی منگوانے کے خواہشمندTCS یا کورئیر کیلئے پیشگی رقم ارسال کریں اورمحکمہ ڈاک کی نسبت معمول سے زائد اخراجات ذہن میں رکھیں۔ TCS کی سہولت فی الحال چھوٹے شہروں اور قصبات کیلئے دستیاب نہیں۔پیشگی رقوم بذریعہ(۱)منی آرڈر(۲(ٹیلی نار ایزی پیسہ ۳)آن لائن بذریعہ بنک ارسال کریں۔ادائیگی بذریعہ چیک قابل قبول نہ ہوگی۔

Bank Account:-

Account Title:-

 

1)Bank-Al Falah

Urwa Waheed Sulemani,  A/C # 0153 100 3065 300,

Choburji Branch, Lahore

 

2)Faysal Bank

Hafiz Ammar Waheed Sulemani, A/C # 0208 006 000 2598,

Choburji Branch, Lahore

 

3)HBL

Idara Matbuaat e Sulemani, A/C # 0136 7900 00 3103,

Urdu Bazar Branch, Lahore

 

4)Standard Chartered Bank

Urwa Waheed Sulemani, A/C # 011 4090 5501,

Rewaz Garden Branch, Lahore

 

v300روپے سے کم کی فرمائش بھیجنا بے سود ہو گا، کیونکہ پیکنگ و ڈاک کا کم از کم خرچ بھی 150 روپے ہے۔5000 روپے سے زائد مالیت کی کتب منگوانے پر رقم بذریعہ منی آرڈر پیشگی ارسال کیجیے۔ڈاکخانہ20 کلو سے زائد پارسل قبول نہیں کرتا، ایسی صورت میں کتب بذریعہ بلٹی ٹرک سے روانہ کی جائیں گی۔

vرجسٹرڈ اطباء، طبیہ کالجز،فاضل طب والجراحت کے اساتذہ اور طالبعلموں، لائبریریوں اور تاجران کتب کو خاص رعایت دی جاتی ہے( تفصیلات کیلئے فون/خطرپر رابطہ کریں)۔ رعایت کے لیے اپنا آرڈر لیٹر ہیڈ پر اپنے ادارے کی مہر لگا کر بھیجیں، رجسٹرڈ طبیب اپنا رجسٹریشن نمبر ساتھ تحریر فرمائیں۔

 

vفرمائش کردہ مال کی وصولی خریدار کا اخلاقی فرض ہے۔ قصدا عدم وصولی کی صورت میں ادارہ سلیمانی لاہور کی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ نیز ادارہ اور خریدار حضرات کے مابین کسی تنازعہ کی صورت میں تمام معاملات ثالثی کے ذریعے لاہور میں طے کیے جا سکتے ہیں۔ اس غرض کے لیے ایک ایک ثالث فریقین کو نامزد کرنے کا اختیار ہو گا یہ دونوں ثالث باہمی مشورے سے ایک تیسرے ثالث کا انتخاب کریں گے۔ یہ ثالثی کمیٹی قرآن و سنت کی ہدایات کے مطابق اپنا تحریری فیصلہ دے گی اور فریقین اس کو تسلیم کرنے کے پوری طرح پابند ہو گی، ثالثی فیصلے کے خلاف کوئی عدالتی چارہ جوئی نہیں کی جا سکے گی۔

vاپنی فرمائش بذریعہ ڈاک، فون یا ای میل بھیجیں یا خریداری کے لیے ادارہ پر تشریف لائیں، ہم چشم براہ ہوں گے!

والسلام۔۔۔ منتظمین ادارہ

خط کتابت کیلئے : ادارہ مطبوعات سلیمانی رحمان مارکیٹ غزنی سٹریٹ اردو بازار This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 

معلومات یا کتب کی فرمائش کیلئے:

 شعبہ ترسیل کتب 042-3723 2788

042-3736 1408

0312-736 1408

 

برائے شکایات و تجاویز :

منتظم انتظامی امور

0313-723 2788

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  

 

کتب، ادویات اور مطب کی تازہ ترین اور تفصیلی معلومات کیلئے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے

sulemani.com.pk

Last Updated : Dec 22, 2012