روپ بہروپ

PDFPrintEmail
طنزیہ و مزاحیہ مضامین
Description

روپ بہروپ (ڈاکٹر منصور احمد باجوہ) ڈاکٹر منصور احمد باجوہ کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ قاری کو اپنے ساتھ ساتھ لیے زندگی کے حیرت کدے میں آہستہ آہستہ دروازے وا کرتے جاتے ہیں۔ بیان کی سادگی اور تازگی تمام تر شگفتگی کے ساتھ قائم و دائم رہتی ہے۔ پھر اچانک کوئی چور دریچہ سامنے آ کر لفظوں کی اوٹ میں اپنا آپ عیاں کر دیتا ہے۔ حرف لفظ بنتے ہیں اور فقرے مربوط ہو کر بول اٹھتے ہیں۔ یہ کسی نو عمر کی جذباتی کاوش نہیں بلکہ تیس برسوں کی زمانہ شناسی، کہنہ مشقی اور عرق ریزی ہے۔ طنز و مزاح پسند کرنے والے شائقین کے لیے ایک خوبصورت اور مسحور کن تحفہ ہے۔ (اردو ڈائجسٹ) منصور احمد باجوہ کسی ایک شخص کا نام نہیں، بہت سی شخصیات ان کی ذات میں مجتمع نظر آتی ہیں۔ یہ ایک انتظامی افسر بھی ہیں اور ایک دانشور بھی، قلمکار بھی ہیں اور مزاح نگار بھی، مصلح بھی ہیں اور طناز بھی۔ ڈاکٹر منصور احمد باجوہ انسانی رویوں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں۔ ان کے قلم میں بلا کی کاٹ ہے۔ بات سے بات پیدا کرنے کا جو ہنر قدرت نے انہیں ودیعت کیا ہے، اس سے انہوں نے بھرپور استفادہ کیا ہے۔ ان کی تحریروں میں سوچ کی گہرائی، احساس کی توانائی اور اسلوب کی رعنائی ہے۔ یہ تحریریں خود ان کی شخصیت کی عکاس ہیں۔ بقول مرتضیٰ بیگ برلاس یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مصنف کے شخصی اوصاف نثر کے پیکر میں ڈھل گئے ہوں۔ (روزنامہ نوائے وقت)

Title Roop Behroop
مصنف ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
Last Updated : Dec 22, 2012