حکیم محمد عبداللہؒ کے صاحبزادے حکیم عبدالوحید سلیمانی ؒنے 1968ء میں پنجاب یونیورسٹی ، لاہور سے فارمیسی اور اسلامیات کی تعلیم کے حصول کے بعد جہانیاں سے عملی زندگی کا آغاز کیا اور کتب و ادویہ کی فروخت اور ترسیل کے لیے ادارہ سلیمانی کی بنیاد رکھی ۔ مارچ 1971ء کو نئے انتظامات کے ساتھ خواص شہد سے سلسلہ طباعت کا دوبارہ آغاز ہوا، خواص شہد اپنی اشاعت کے بعد دو ماہ کی قلیل مدت میں فروخت ہو گئی۔