Aasabi nisab kamil
₨17,500.00

100% Natural

Expert Prepared

Traditional Unani Formula

Safe & Trusted

Fast Delivery
Safe & secure delivery to all India Pakistan

ISO Certified

Pure Ingredients

HACCP Certified

Natural Ingredients
Pure & safer herbal goodness

Fast Delivery
Sale & Secure Delievery

20+ Certifications
For assure authenticity

Secure Payments
Multiple payment Options
– کامل اعصابی نصاب ,ضعف اعصاب کا حکمی علاج
جدید مغربی تہذیب کی اندھی تقلید کی وجہ سے ہمارے ہاں جو طرزِ معاشرت پنپ رہا ہے اس نے جہاں ہماری ذہنی زندگی اور اخلاقی نظام میں انتشار اور نراج پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، وہیں ہماری سوسائٹی کے بیشتر افراد کو طرح طرح کے جسمانی و نفسیاتی عوارض میں بھی مبتلا کر دیا ہے ’’ضعف اعصاب‘‘ کا مرض بھی اسی غلط خطوط پر چلنے والے معاشرہ کا ثمرہ تلخ ہے- اور بلا مبالغہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے ہاں شہری زندگی بسر کرنے والے حضرات میں سے تقریباً اَسی فی صدی لوگ ضعف اعصاب کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں اس مرض کے نتائج یہ ہوتے ہیں کہ طبیعت ہر وقت گری گری رہتی ہے- دل ڈوبنا شروع کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دورانِ سر، بے خوابی، نسیان، اعضا جسمانی کا کبھی کبھی تڑپ یا لرز اٹھنا، کھانے سے نفرت اور ضعف باہ جیسے جسمانی عوارض اور ذہنی انتشار، آوارگی فکر، یاس پسندی اور ذکی الحسی، بیزاری اور چڑچڑاہٹ جیسے نفسیاتی عوارض پیدا ہو جاتے ہیں
مختصراً یہ کہ ایک ہولناک روحانی پژمردگی اور اندوہناک جسمانی انحطاط کے باعث مریض کا بدن پانی میں پڑے ہوئے بتاشے کی مانند ہر وقت گھلتا رہتا ہے اس ہولناک اور اندوہناک صورتِ حال سے نجات دلانے کے لیے اعصابی نصاب کے نام سے ایک نصاب ادویہ تجویز کیا گیا ہے اعصابی نصاب تمام نظام عصبی کی تقویت و بیداری کے لیے مندرجہ ذیل مفید و مجرب دواؤں پر مشتمل ہے اور ہر موسم نیز ہر عمر میں استعمال کیا جا سکتا ہے
کشتہ طلا مرواریدی
تقویت اعصاب کے لیے سونے اور مروارید کا ایک بے حد زود ہضم اور زود اثر لطیف کشتہ (ایک گرام)
مفرح سلیمانی: کشتہ طلا، مرواریدی کا ایک نہایت مقوی بدرقہ معجون، گویا سونے پر سہاگہ (آٹھ تولہ)
سفوف تسکین: بے حد ہاضم، ریح شکن اور مقوی معدہ سفوف (پانچ تولہ)
حب طلائی: بیش قیمت جواہرات کی روح! (تیس عدد)
کشائی: قبض کشائی اور تنقیہ جسم کے لیے (دو درجن)
اعصابی نصاب کی مدت استعمال صرف ایک ماہ ہوگی
مفصل پرچہ نصاب کی ہر دوا کے ہمراہ ارسال کیا جائے گا

Supports Overall Wellness
Helps maintain general well-being and daily vitality.

Natural & Safe
Crafted with carefully selected natural herbs.

Traditional Unani Formula
Prepared with time-tested Unani wisdom and practices.

Expert Prepared
Formulated by experienced Unani practitioners.
RELATED PRODUCTS
Safoof aksir e jigar
What Our Customers Say?

Reviews
ابھی تک کوئی جائزہ موجود نہیں ہے۔