رقم کی واپسی اور مصنوعات واپس کرنے کی پالیسی
رقم کی واپسی اور مصنوعات واپس کرنے کی پالیسی
ادارہ سلیمانی میں صارف کی اطمینان ہماری پہلی ترجیح ہے۔ اگر آپ اپنی خریداری سے پوری طرح مطمئن نہیں تو براہ کرم ذیل میں دی گئی پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
1۔ واپسی کی اہلیت
اگر مصنوع خراب، ناقص، غلط یا نامکمل ہو تو آپ آرڈر موصول ہونے کے 7 دن کے اندر واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ واپسی کے لیے ضروری ہے کہ مصنوع غیر استعمال شدہ اور بند حالت میں ، اپنی اصل پیکنگ اور تمام لیبلز کے ساتھ ہو۔
2۔ وہ اشیا جو واپس نہیں ہو سکتیں
صحت، صفائی اور حفاظت کے پیش نظر ہم کھلی یا استعمال شدہ ادویات، جڑی بوٹیوں پر مبنی مصنوعات، شہد، اشیائے خوردنی، ذاتی استعمال کی مصنوعات یا خصوصی طور پر تیار کردہ اشیا واپس نہیں لے سکتے، الا یہ کہ وہ خراب، ناقص یا غلط موصول ہوئی ہوں۔
3۔ رقم کی واپسی کی پالیسی
واپس کی گئی شے موصول اور معائنہ ہونے کے بعد ہم آپ کو رقم کی واپسی کی منظوری یا عدم منظوری سے آگاہ کریں گے۔ منظور شدہ رقم 5 تا 10 کاروباری دنوں میں آپ کے اصل طریقہ ادائیگی یا باہمی طے شدہ کسی اور ذریعے سے واپس کر دی جائے گی۔
4۔ تبدیلی کی پالیسی
اگر آپ کو خراب، ناقص، میعاد ختم شدہ یا غلط مصنوع ملے تو ہم مصنوع کی دستیابی کی صورت میں اسے بلا اضافی قیمت خوشی سے تبدیل کر دیں گے۔
5۔ واپسی کی ترسیل
اگر واپسی ہماری غلطی یا خراب مصنوع کی وجہ سے ہو تو واپسی کا کرایہ ہم ادا کریں گے۔ دیگر منظور شدہ واپسیوں میں کرایہ صارف کے ذمے ہو سکتا ہے۔
6۔ آرڈر منسوخ کرنا
آرڈر صرف روانگی سے پہلے منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ روانگی کے بعد منسوخی ممکن نہیں۔ تاہم اہل مصنوعات اس پالیسی کے مطابق واپس کیے جا سکتے ہیں۔
7۔ رابطہ
اگر رقم کی واپسی یا مصنوعات واپس کرنے کے بارے میں آپ کا کوئی سوال ہو، یا آپ واپسی کی درخواست دینا چاہتے ہوں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں:
ادارہ سلیمانی
ای میل: info@sulemani.com
فون: 2802 3735 42 92+
اردو بازار برانچ: 2788 3723 42 92+
پتہ: 3-بی، نیاز ویو، عقب خان بابا ہوٹل، چوبرجی، لاہور، پاکستان۔